بھٹو نے تاریخ رقم کی لیکن نواز شریف نے مشرف کو باہر بھیج کر موقع گنوا دیا:حامد میر

بھٹو نے تاریخ رقم کی لیکن نواز شریف نے مشرف کو باہر بھیج کر موقع گنوا دیا:حامد ...
بھٹو نے تاریخ رقم کی لیکن نواز شریف نے مشرف کو باہر بھیج کر موقع گنوا دیا:حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بھٹو صاحب سے تشبیہ دینا کسی طور بھی درست نہیں کیونکہ بھٹو صاحب نے تاریخ کیلئے جان کی بازی لگادی لیکن جب نواز شریف کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع آیا تو انہوں نے مشرف کو باہر بھیج دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے آئین کو پامال کرنے والے پرویز مشرف کو باہر بھیج دیا اور پھر یہ لوگ اس بھٹو کی بات کرتے ہیں کہ جس نے جیل میں بیٹھ کر کہا تھا کہ’ میں فوج کے ہاتھوں مرنا پسند کروں گا تاریخ کے ہاتھوں نہیں مروں گا‘۔
انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کو بھٹو صاحب سے ملانے کی بات کچھ جم نہیں رہی ہے، کیونکہ میاں نواز شریف کے پاس بھی تاریخ میں امر ہونے کا موقع آیا تھا اور مشرف کا احتساب کرکے تاریخ رقم کر سکتے تھے لیکن انہوں نے مشرف کو باہر بھیج دیا۔
واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں، بھٹو صاحب کو ایک آمر نے ہٹایا اور اب نواز شریف کو عدالت کا کندھا استعمال کرکے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -