برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے :مریم اورنگزیب

برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ...
برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے :مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کو ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ مہم چلانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اس مہم سے پوری قوم متحدہوئی ہے ،مہم نے برج الخلیفہ پر پاکستانی جھنڈے کو روشن کرنے میں معاونت کی ’’ہم سب کا پاکستان‘‘  مہم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

مزید :

اسلام آباد -