سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو آج ہی اپنے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو آج ہی اپنے محکموں میں واپس ...
سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو آج ہی اپنے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو آج ہی اپنے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی نے ریمارکس دیئے کہ 2014 ءمیں حکم دیا تھا اس کے باوجود من مانیاں جاری ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
سپریم کورٹ میں ڈیپوٹیشن اور آﺅٹ آف ٹرن ترقیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور محمد لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس امیر ہانی نے استفسار کیا کہ ڈیپوٹیشن پر کتنے افسران آئے ہیں آگاہ کیا جائے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے، اس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف سیکرٹری بتائیں کہ ڈیپوٹیشن معاملے پر اب تک کیا کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں تمام تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور جلد ہی عدالت کو آگاہ کر دیں گے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو آج ہی پنے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا جس پر سیکرٹری نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں رپورٹ جمع کرانے کی کوشش کریں گے۔