تھرپارکر سے بازیاب یوکرین کی خاتون کراچی سے اسلام آباد منتقل ، شوہر کے رشتہ داروں نے اغواءکرایا : پولیس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھرپارکر سے بازیاب یوکرین کی خاتون کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق 2روز قبل پولیس کے خفیہ آپریشن میں تھرپارکر سے بازیاب کرائی گئی یوکرین کی خاتون قطرینہ کونجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ یوکرین کے قونصلر خاتون کو لینے کیلئے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے ہیں۔
راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی خاتون کو اس کے شوہر کے رشتہ داروں نے اغوا کرایا تھا۔
یاد رہے کہ یوکرین کی خاتون کو 3سال قبل راولپنڈی سے اغواءکیا گیا تھاتاہم خاتون کو 2ورز قبل پولیس آپریشن کے دوران تھرپارکر سے بازیاب کروا کر کراچی بھجوایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے اغواءکا ر عبدالمناف کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی