الیکشن کمیشن : سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ، ن لیگ کی آمدن 32 ، پی ٹی آئی 23 ، پیپلز پارٹی 11 اور مسلم لیگ ق کی 5 کروڑ روپے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے 2016 ءکے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں، حکمران جماعت مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کروڑوں میں کھیل رہی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ گوشواروں کے مطابق مسلم لیگ نون نے 30 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کئے۔ 2016ئ میں ن لیگ کی آمدن 32 کروڑ سے زائد تھی جبکہ جماعت نے صرف 93 لاکھ روپے خرچ کئے۔ پی ٹی آئی کے 7 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ 23 کروڑ آمدن ہے۔ جلسوں جلوسوں، اشتہارات اور تفریح پر 17 کروڑ کے اخراجات آئے۔