ملک میں بجلی کا شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ،تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر دھرنا دے گی : مراد سعید

ملک میں بجلی کا شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ،تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے ...
ملک میں بجلی کا شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ،تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر دھرنا دے گی : مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے لیکن اب تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر دھرنا دے گی۔

کرپٹ اور عوام دشمنوں کا ’’دامن چولی ‘‘ کا ساتھ، قوم کو نجات دلانا ہوگی :چوہدری سرور

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزرا بجلی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں، خواجہ آصف اور عابد شیر علی کہتے ہیں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں 18 ،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے یہی نہیں گردشی قرضے700 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -