پاکستان کا کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا درست عمل,مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں نہیں بلکہ انسانی حقوق کمیشن جنیوا میں اٹھایا جا سکتا ہے:ایس ایم ظفر

پاکستان کا کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا درست عمل,مسئلہ ...
پاکستان کا کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا درست عمل,مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں نہیں بلکہ انسانی حقوق کمیشن جنیوا میں اٹھایا جا سکتا ہے:ایس ایم ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز ماہر قانون اور سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفرنے کہاہے کہ پاکستان کا کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا درست عمل ہے ‘ مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں نہیں بلکہ انسانی حقوق کمیشن جنیوا میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانیت سوز جرائم عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے جا سکتے ہیں اور پاکستانی حکومت کا کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلط نہیں بلکہ درست عمل ہے۔ بیرسٹر ایس ایم ظفر نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر آئی سی جے میں نہیں اٹھایا جا سکتا بلکہ یہ ایشو انسانی حقو ق کمیشن جنیوا میں اٹھایاجا سکتا ہے، مسئلہ کشمیر او آئی سی کے فورم سے جنیوا میں اٹھایا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -