کارکن بھیڑوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے ، تحریک انصاف اب بدل چکی ہے : عمران خان

کارکن بھیڑوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے ، تحریک انصاف اب بدل چکی ہے : عمران خان
کارکن بھیڑوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے ، تحریک انصاف اب بدل چکی ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ ہمارے کارکن بھڑوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے۔حکمران کسی دھوکے میں نہ رہیں اب تحریک انصاف تبدیل ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو اشتہاری بنا دیا گیا ہے ،حکمران جیلوں میں ڈالیں یا کچھ بھی کریں ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنا دیے ہوئے 104 دن گزرچکے ہیں اور ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن رہا ہے۔30 نومبر کے جلسے میں اگر امن خراب ہوا اس کا ذمہ چوہدری نثار اور میاں نواز شریف پر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ وہ وزیر اعظم ہوتے تو احتجاج کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے اور خود جا کر ان تک پانی اور اشیاءضرورت پہنچاتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گرمی میں آئے تھے اور اب سردی آ گئی ہے ۔انہوں نے میاں نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں ڈیرھ کروڑ ووٹ لیے ہیں لیکن وہ ایک بھی جلسہ تحریک انصاف کی طرح کا نہیں کر سکتے۔اگر ان کی حکومت دھاندلی سے نہیں بنی تو وہ ایک جلسہ کر کے دکھائیں۔انہوں نے میاں نواز شریف پر الزام لگایا کہ وہ ہمیں اشتہاری قرار دے رہے ہیں لیکن خود انہوں نے اپنے غنڈوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا تھا۔جہانگیر ترین کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین صاف اور شفاف آدمی ہے اور وہ سب سے زیادہ اور بر وقت ٹیکس ادا کرتے ہیں۔