خان صاحب آپ اگر قانون نہیں توڑیں گے تو ڈریں مت ، آپ کو مار نہیں پڑے گی : پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی دھرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اگر قانون نہیں توڑیں گے تو ان کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان کو مار نہیں پاڑے گی۔قانون توڑنے والوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا تھا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کہ پولیس میاں نواز شریف کی ملازم نہیں ہے ، تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کی ہڈیاں توڑ دیں کیا وہ قانون شکنی نہیں تھی۔انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود تو فارغ ہوتے ہیں لیکن وہ جلسے کر کے عوام کا کا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہیں ۔