عام انتخابات کی ساکھ کا تعین پاکستانی عوام ہی کرسکتے ہیں: یورپی یونین
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے مبصرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عام انتکابات کے اصل جج ہیں اور ان انتخابات کے تمام عمل کی ساکھ ار جائزیت کا تعین بھی پاکستان کے عوام پر ہے۔ یہ بات یورپی یونین کے مبصرین نے 2013ءکے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔یورپی یونین کے مشن نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات برائے 2013ءکے عمل کا جائزہ لئے جانے کے دوران یورپی یونین مشن کے مبصرین اور یورپی یونین مشن کو تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ووٹرز کے ساتھ ساتھ انتخابی انتظامیہ کے اجلاسوں، اداروں اور انتخابی عمل سے متعلقہ تمام معلومات تک آزادانہ رسائی حاصل تھی۔