پورٹ قاسم: 2325 ایکڑ انڈسٹریل اراضی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو 2 روپے مربع گز فروخت کرنے کا انکشاف

پورٹ قاسم: 2325 ایکڑ انڈسٹریل اراضی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو 2 روپے مربع گز فروخت کرنے ...
پورٹ قاسم: 2325 ایکڑ انڈسٹریل اراضی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو 2 روپے مربع گز فروخت کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کی طرف سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتھارٹی کی قیمتی زمین 2 روپے فی مربع گز میں ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے قومی قومی خزانے کو 141.128 ارب روپے کا نقصان پہنچا لیکن ابھی تک کسی بااثر افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے سفارت کی ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ذمہ داری کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے اور قومی خزانے کو ریکور کیا جائے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے صدر مملکت کو بھیجی گئی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال 2012-13ءکے دوران 2325 ایکڑ قیمتی زمین 59 کروڑ روپے میں فروخت کی ہے، جب یہ زمین فروخت کی گئی تو اس وقت مارکیٹ ریٹ 15 ہزار فی سکوائر میٹر تھا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 141 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے کو مینجمنٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ہے لیکن ابھی تک مینجمنٹ نے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا۔ آڈٹ حکام نے قیمتی زمین اونے پونے داموں فروخت کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے اور قومی خزانے کی رقم کی ریکوری کے لئے بھی اقدام کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -