وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھنہ کے علاقے میں  کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے  ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے “کے نعرے بھی درج ہیں،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

یہ بھی پڑھیں۔۔ ۔مَردوں کی وہ عادت جو تمام بیگمات تبدیل کرنا چاہتی ہیں، تازہ سروے میں انتہائی دلچسپ انکشاف

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو“بھی بنا تھا، ڈیرہ اسماعیل کے مکین شہری نوید احمد خان کی طرف سے اس جھنڈے سے متعلق 15 پر اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا پول سے لگا جھنڈا اتار لیا۔ اطلاع کنندہ نے پولیس کو بتایاکہ وہ سکستھ روڈ پر سفر کررہاتھا جب اس نے یہ جھنڈا دیکھا، پول پر لگے جھنڈے کو پہچاننے میں اس لیے اسے کوئی مشکل نہیں آئی کیونکہ وہ اس طرح کے جھنڈے پہلے سے ہی ٹی وی پر دیکھ چکا ہے ۔ 

پاکستان میں کوڑے کے ڈھیرسے ایسی قیمتی ترین چیز مل گئی کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی، ایسی کیا اہم ترین چیز ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے گا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ،وزارت داخلہ حکام کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جھنڈوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ ۔۔ ’میرا باپ ایک جاسوس تھا جس کا کام تھا کہ۔۔۔‘ معروف اداکار جیکی چن نے پہلی مرتبہ ایسا انکشاف کردیا کہ دنیا دنگ رہ گئی