بادلوں میں پھنسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جہانگیر ترین کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، اس موقع پر ان کی کیا حالت ہوئی؟ دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

بادلوں میں پھنسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جہانگیر ترین کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ ...
بادلوں میں پھنسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جہانگیر ترین کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، اس موقع پر ان کی کیا حالت ہوئی؟ دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے دیر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھر گیا تاہم پائلٹ نے کمال محارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرالی، ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین اور مرادسعید سمیت دیگر رہنماءموجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔موت کے فرشتہ نے گھور کر دیکھا تو وہ شخص حضرت سلیمان ؑ کے پاس پہنچااور عرض کیاکہ ہوا کو حکم دیں مجھے ہندوستان پہنچا دے کیونکہ وہ مرنا نہیں چاہتا،بعد میں حضرت سلیمانؑ نے موت کے فرشتے سے اسکا سبب پوچھا تو اس نے ایسی بات بتائی جس پر وہ فرشتہ خود حیران و پریشان تھاکہ یہ شخص...

جہانگیر ترین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”دیر میں آج زبردست جلسہ تھا جس سے خطاب کرنے کیلئے جارہاتھا لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس گیا اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہم محفوظ رہے ، اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے ، دیر میں موجود عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انشاءاللہ ، بہت جلد واپس آئیں گے“۔
اور اب اس واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنسا ہوا ہے اور اردگرد کچھ بھی نظر نہیں آ رہا جبکہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جہانگیر ترین کے چہرے پر پریشانی بھی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دلوں پر حکمرانی کرنے والا وہ جامع الصفات اسم اعظم جو ذاکر کے سامنے دشمنوں اور ظالموں کوبھی مطیع کردیتا ہے
یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ دیگر افراد اللہ سبحان و تعالیٰ کے مشکور ہیں کہ یہ سب محفوظ رہے اور کسی ناگہانی حادثے کا شکار نہیں ہوئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

اسلام آباد -