فرانس آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیداہوا: خورشیدشاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرے ، فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیداہواجس کے بارے میں بروقت بتادیاگیاتھا۔ اپنے ایک بیان میں خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ پیٹرول بحران سے ملک کو 10 ارب روپے یومیہ نقصان ہوا اور اب بجلی کے بحران سے معیشت تباہ ہورہی ہے حالانکہ فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی بحران سے بروقت آگاہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائے ، ایک ہی وقت میں اتنی لائنیں ٹرپ کیسے کرسکتی ہیں ؟حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرے کیونکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے ۔