ایان علی نے چوہدری نثار کے نام’خط‘ لکھ دیا

ایان علی نے چوہدری نثار کے نام’خط‘ لکھ دیا
ایان علی نے چوہدری نثار کے نام’خط‘ لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈالر گرل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کے نام وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایان علی نے اپنا درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کا نام 29 جنوری تک ای سی ایل سے نکالا جائے کیونکہ وہ 30 جنوری بیرو ن ملک جانا چاہتی ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا کہ گیا کہ ای سی ایل سے نام سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نکالا جائے۔واضح رہے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کو سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی اور وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا تھا کہ ایان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -