دو اکٹھی ترقیاں، دس گنا تنخواہ، بیوروکریسی میں اصلاحات کیلئے تجاویز

دو اکٹھی ترقیاں، دس گنا تنخواہ، بیوروکریسی میں اصلاحات کیلئے تجاویز
دو اکٹھی ترقیاں، دس گنا تنخواہ، بیوروکریسی میں اصلاحات کیلئے تجاویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افسر شاہی میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کی قائم کمیٹی کو سفارشات کے لئے 31 اگست اور عمل درآمد کے لئے 4 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کے نظام کی اوور ہالنگ کیلئے ایک سابق سینئر بیورو کریٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سفارشات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اکٹھی دو ترقیاں اور بہتر معاوضے کے بارے میں دس گناہ تنخواہ ادا کئے جانے کی تجاویز زیر غور ہیں جو حتمی سفارشات کا حصہ بنائی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے بیوروکریسی کے حلقوں ن ے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں وزیراعظم سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو پسند ناپسند کی بنیاد پر مسترد کردے اور اعلیٰ ترین عہدوں اور گریڈز کے افسران مذاق بن جائیں اور انہیں اپنے حق کے لئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے تو ایسے ملک میں دو ترقیوں اور دس گنا تنکواہ کا لالچ جونیئر افسران سے کچھ بھی کرواسکتا ہے۔ ایک اور افسر نے کہا کہ یہ اجلاس اور تمام کارروائی افسران کے ایک مخصوص ٹولے کو نوازنے کے لئے ہے اور ایک افسر کو جو دارالحکومت کے ایک اعلیٰ حکومتی ہاﺅس میں موجود ہے اپنی ترقی کے لئے ڈریاں بلارہا ہے۔ کسے دو ترقیاں اور دس گنا تنخواہ دی جانی چاہیے بالآخر ایک سیاسی فیصلہ بن جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -