اصغر خان کیس: اسد درانی سمیت 22 افراد شامل تفتیش

اصغر خان کیس: اسد درانی سمیت 22 افراد شامل تفتیش
اصغر خان کیس: اسد درانی سمیت 22 افراد شامل تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی سمیت 22 افراد کو اصغر خان کیس میں شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ سابق آرمی چیف اسلم بیگ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے وزارت دفاع اور جیک برانچ کو بھیجے مراسلے میں سابق فوجی افسران اور کیس کے ریکارڈ تک رسائی دینے کی استدعا کی گئی تھی جس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات بند نہیں کی گئیں، تمام شخصیات کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے اور معاملے کی چھان بین جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے ٹیلی ویژن انٹرویوز کی ریکارڈنگ اور دیگر مواد پیمرا سے حاصل کرلیا ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیس کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -