شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چھریوں سے وار کیا،مرنے سے پہلے خاتون کا بیان

شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چھریوں سے وار کیا،مرنے سے پہلے خاتون کا بیان
شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چھریوں سے وار کیا،مرنے سے پہلے خاتون کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت شوہر نے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چند روز قبل تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں شوہر نے چھریوں کے وار سے بیوی کوشدید زخمی کردیا ،چند دن تشویشناک حالت میں ہسپتال میں رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی ۔مرنے سے پہلے خاتون نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے شوہر نے دوست کے ساتھ مل کر چھریوں سے وار کیا تھا ۔مقتولہ کے شوہر نے گھریلو نا چاقی پر اس کو طلاق دے دی تھی لیکن پھر بھی اس پر تشدد کرتا رہتا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا ہے تاکہ اس کا پوسٹمارم کیا جا سکے ۔

گجرات میں شوہر نے گاڑی نہ لے کر دینے پر بیوی کو قتل کر دیا

مزید :

اسلام آباد -