عدالت نے برطرف چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو بحال کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو بحال کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چویدری رشیدکو وفاقی حکومت نے بے ضابطگیوں کی وجہ سے برطرف کیا تھا اور ان کی جگہ پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین تعینات کیا تھا ۔
چوہدری رشید نے قائم مقام چیئرمین کی تقرری اور برطرفی کواسلام آباد ہائیکورٹ میںچیلنج کیا تھااور عدالت نے انہیں بحال کر دیاہے ۔عدالت کا کہناتھا کہ آئین میں قائم مقام چیئرمین پیمرا کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔