پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے: اسفندیارولی خان

پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے: اسفندیارولی خان
پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے: اسفندیارولی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا میں ملک کی80فیصد معدنیات ہیں ،حکومت کو  فاٹا  پر  خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔کوئی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرے تو اسے بدنام کردیا جاتاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یارولی نے کہا کہ وزیراعظم نے میرے مطالبہ پر پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے سنگل مین ہائی وے کو موٹر وے میں تبدیل کرنے کا حکم دے  دیا ہے انڈسٹریل زون کے حوالے سے وزیراعظم پیرس سے واپسی پر بتائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کےلئے افغانستان کا امن نہایت ضروری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -