آپریشن کے بعد دھرنے کے کچھ مظاہرین نے بھاگنے کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ علامہ خادم حسین رضوی بھی نہ سوچ سکتے تھے، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف انتظامیہ نے آپریشن کیا مظاہرین نے بھی مزاحمت شروع کر دی اور پتھراﺅ شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کوشش کی جا رہی ہے کہ اس چیز کا کنٹرول۔۔۔“ پولیس نے شیلنگ کے بعد ایک ایسی چیز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی کہ دھرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا جس کے بعد کئی مظاہرین گرفتار بھی ہوئے جبکہ کچھ مظاہرین نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ علامہ خادمہ حسین رضوی بھی اس بارے میں نہ سوچ سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ تحریک لبیک دھرنا مظاہرین کا پتھراؤ، ایک پولیس اہلکار شہید
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مظاہرین نے بھاگنے کیلئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کا استعمال کرنے کی کوشش کی۔ بھاگنے والے مظاہرین ایمبولینس میں سوار ہوئے تو وہاں موجود ایف سی اہلکاروں نے انہیں دیکھ لیا جس پر انہیں فوراً ایمبولینس سے اتار دیا گیا۔