وفاقی دارلحکومت میں چینی خاتون سے جنسی زیادتی، ملزمان کا کمسن بچے پر بھی تشدد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ سبزی منڈی کے سیکٹر آئی ٹین ٹو میں مقیم چینی خاتون کو مبینہ طورپر تین ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا جبکہ جاتے ہوئے اس کے بچے کمسن بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سےفرارہونیوالے ملزمان کو سراغ لگا لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی مقدمہ درج کرکے سربمہر کردیا گیا ، ملزمان نے چینی خاتون کو بھی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد بے آبرو کردیا۔
ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانی نے بتایاکہ چینی فیملی کے گھر میں واردات ہوئی ہے جبکہ چینی خاتون نے اپنےساتھ گینگ ریپ کے بارے میں بھی بتایا تاہم اس بارے میں آج رپورٹ متوقع ہے ، اے ایس پی کے مطابق اس واقعے کے بعد سے علاقے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے اور ملزمان کو شناخت کرلیا گیا۔