یوم دفاع ،پاک فضائیہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرےگی
اسلام آباد (ڈی این ڈی) پاک فضائیہ یوم دفاع کے موقع پروفاقی دارلحکومت کے ایف نائن سیکٹر میں قائم فاطمہ جناح پارک میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرے گی ،جسے دیکھنے کے لئے عام شہریوں کو بھی اجازت ہو گی۔ذرائع کے مطابق 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرے گی ۔فلائی پاسٹ کا مظاہرہ اسلام آباد میں فاطمہ جناح پارک میں کیا جائے گا۔ فلائی پاسٹ میں ایف16،جے ایف17تھنڈرسمیت پاک فضائیہ کے دیگرطیارے شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 6ستمبرکودن2بجے سے شام5بجے تک عام شہریوں کوبھی فلائی پاسٹ دیکھنے کے لئے آنے کی اجازت ہوگی۔