سالانہ انتخابات اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ,عارف چوہدری صدر اور محمد ارباب عالم جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عارف چوہدری بار کے نئے صدر اور محمد ارباب عالم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
عارف چوہدری نے خضر رشید کو کانٹے دار مقابلے کے 7 ووٹ سے شکست دی ہے عارف چوہدری نے 525 جبکہ خضر رشید نے 518 ووٹ حاصل کیے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد ارباب عالم نے عبد الرافع کو شکست سے دوچار کیا ہے, محمد ارباب عالم نے 550 جبکہ عبد الرافع نے 485 ووٹ حاصل کیے۔