سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا ...
سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ،اپنے خطاب میں اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید اور خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہناتھاکہ 13ویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا، یہ منصوبہ خطے کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس سے تنظیم کے سیکریٹری جنرل خلیل ابراہیم نے بھی خطاب کیا ان کا کہناتھاکہ اجلاس کے انعقاد سے مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل ہوگی،تجارت ، توانائی،مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -