حلقہ این اے 122 پر کمیشن کی رپورٹ ،عمران خان پریشانی میں مبتلا

حلقہ این اے 122 پر کمیشن کی رپورٹ ،عمران خان پریشانی میں مبتلا
حلقہ این اے 122 پر کمیشن کی رپورٹ ،عمران خان پریشانی میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت نہ ہونے پر مایوس اور شدید پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے این اے 122 کے کھولنے کیلئے ڈیڑھ سال تک طویل جدوجہد کی لیکن اب حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں عمران خان نہایت اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔ جن میں ملک کو بند کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

مزید :

اسلام آباد -