سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کل (سوموار کو ) ترکی کے دورے پر روانہ ہوگا

سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کل (سوموار کو ) ترکی کے دورے پر ...
سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کل (سوموار کو ) ترکی کے دورے پر روانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں8رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر کل (سوموار  کو) تر کی روانہ ہو گا۔

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علا وہ ممبران قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، شگفتہ جمانی، سیما محی الدین جمیلی، طاہر ہ اورنگزیب،جناب مجاہد علی،سید عا مر علی شاہ اور شیخ صلا ح الدین شامل ہیں۔ترکی میں قیا م کے دوران سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق اپنے ہم ترک منصب کے علاوہ ترکی کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری کے ساتھ ملاقاتیں اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں ممالک کے مابین پار لیمان کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعلیم ، ثقافت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -