اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز مواد نشر کرنے پر پیمرا نے دن نیوز 30 اور نیو ٹی وی کالائسنس 7 یوم کیلئے معطل کردیا

اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز مواد نشر کرنے پر پیمرا نے دن نیوز 30 اور نیو ٹی ...
اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز مواد نشر کرنے پر پیمرا نے دن نیوز 30 اور نیو ٹی وی کالائسنس 7 یوم کیلئے معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے سپریم کورٹ کے فاضل جج پر بہتان تراشی کرنے پر دن نیوز کا لائسنس 30 اور نیو ٹی وی کا لائسنس 7 یوم کیلئے معطل کردیا جبکہ دونوں چینلز کو دس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا فون کال نشر کرنے پر سچ ٹی وی پر بھی دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحب کے خلاف خبر نشر کرنے پر دن نیوز چینل کا لائسنس 30 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ اس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نیو ٹی وی چینل کا لائسنس بھی سات روز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ ادارے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ لائسنس معطلی کے فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر دوپہر 12 بجے سے ہوگا۔

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروگرام کرنے والے اینکر احمد قریشی پر لازم ہوگا کہ اگروہ نیو ٹی وی یا کسی بھی چینل کے کسی بھی پروگرام میں شامل ہوئے تو وہ اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے پر واضح طور پر معافی مانگیں گے۔ دریں اثنا پیمرا نے سچ ٹی وی کو بھی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ایک کالر علی نواز کے نازیبا الفاظ نشر کرنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم اور نہال ہاشمی کی ملاقات کی جھوٹی خبر چلانے والے نجی ٹی وی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی ٹی وی دن نیوز نے خبر نشر کی تھی جس میں الزام عائد کیا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے جج صاحب جسٹس امیر ہانی مسلم نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کی ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے خبر نشر ہونے کا نوٹس لیا گیا تھا اور اسے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نیو کے اینکر احمد قریشی پہلے بھی ایکسپریس نیوز پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے کے الزام میں پیمرا کی جانب سے زیر عتاب رہ چکے ہیں۔

ذیل میں پیمرا کی جانب سے جاری کیا جانے والا سرکلر دیکھا جاسکتا ہے جس میں ٹی وی چینلز پر سزا و جرمانہ کی تفصیلات  درج ہیں

مزید :

اسلام آباد -