”کل شام جب حکومت نے یہ کام کیا تو آرمی چیف غیر ملکی د ورہ ملتوی کر کے فوری وطن واپس پہنچ گئے “حامد میر نے دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”کل شام جب حکومت نے یہ کام کیا تو آرمی چیف غیر ملکی د ورہ ملتوی کر کے فوری وطن ...
”کل شام جب حکومت نے یہ کام کیا تو آرمی چیف غیر ملکی د ورہ ملتوی کر کے فوری وطن واپس پہنچ گئے “حامد میر نے دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں گزشتہ روز سے لے کر آج تک کے واقعات پر بات چیت کی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ روز آرمی چیف پاکستان میں نہیں تھے بلکہ وہ بیرون ملک دورے پر تھے ،جب کل شام حکومت نے فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بلایا تو اس پر کچھ سوالات پیدا ہوئے جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ فوری طور پر دورہ ملتوی کر کے پاکستان واپس آگئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ نیوز چینلز پر پابندی کا پاکستان کو فائدہ نہیں ہے اور یہ عمل قومی مفاد کے میں بھی نہیں ہے ،ادھر وزیر اعظم نے آرمی چیف کو حکومتی موقف کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کی طرف سے کوئی لچک نہیں دکھائی گئی ،آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کیا ۔سینئر صحافی نے بتا یا کہ وزیراعظم نے زور دے کر آرمی چیف سے یہ بات کہی کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بحال کرنا ہے ،دوسری جانب آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج قومی ادارہ ہے ،اگر فوج کو مظاہرین کے سامنے لا یا جائے گا تو ادارے کے امیج کو نقصان ہو گا ۔آرمی چیف نے وزیراعظم کویقین دہانی کر ائی کہ فوج آئین و قانون کے تحت حکومت کا ساتھ دے گی ۔
مزید خبریں :ملک بھر میں سوشل میڈیا کو کھولنے کا حکم دے دیا:پی ٹی اے

مزید :

اسلام آباد -