ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس میں متحدہ قائد کی واپسی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کو رٹ میں بیرسٹر ظفراللہ خان اوروطن پارٹی کے ہاشم شوکت خان نے درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان اور اس کے معتبر اداروں کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے۔قائد متحدہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے لایا جائے۔پیمرا کو ہدایت جاری کی جائے کہ ایم کیو ایم کی سرگرمیوں کی نشرواشاعت پر پابندی عائد کرے،سہولت کاروں پر بھی غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔