وفاقی وزیراحسن اقبال دل کی تکلیف ،راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا

وفاقی وزیراحسن اقبال دل کی تکلیف ،راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں ...
وفاقی وزیراحسن اقبال دل کی تکلیف ،راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صبا ح نیوز) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ احسن اقبال کی انجیو گرافی بھی کی گئی اور 4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دے دی تاہم وفاقی وزیر کو چند روز بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -