جہلم،پاکستانی نثرا د برٹش نیشنل سامیہ شاہد کے قتل کاوزیر داخلہ نے نو ٹس لے لیا

جہلم،پاکستانی نثرا د برٹش نیشنل سامیہ شاہد کے قتل کاوزیر داخلہ نے نو ٹس لے ...
جہلم،پاکستانی نثرا د برٹش نیشنل سامیہ شاہد کے قتل کاوزیر داخلہ نے نو ٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، جہلم(آن لائن) پاکستانی نثرا د برٹش نیشنل سامیہ شاہد کے قتل کاوزیر داخلہ نے نو ٹس لے لیا ،ریجنل پو لیس آفیسر جہلم پہنچ گئے ،جا ئے وقو عہ کا جا ئز ہ لیا اور قاتلو ں کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق مختار کاظم ولدافتخار کاظم قوم سید سکنہ سلطان پور ٹیکسلا حال دوبئی نے تھانہ منگلامیں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری بیوی سامیہ دختر محمد شاہد سے میری شادی مورخہ17.09.14کو انگلینڈ میں ہوئی جس کی وجہ سے اس کے والدین اس سے ناراض تھے ۔کچھ عرصہ قبل محمد شاہد نے دھوکہ دہی سے اپنی بیٹی سے راضی نامہ کیا تاکہ اسے اعتماد میں لے کرقتل کیا جاسکے ۔11جو لا ئی کو سامیہ شاہدکی والدہ امتیاز بی بی نے بذریعہ فون رابطہ کرکے بتایا کہ تمہارے والد سخت بیمار ہیں اور ان کی حالت نازک ہے تم ان سے ملنے کے لیے پاکستان آجاؤ۔میری بیوی کی بہن مدھیہ نے ملزمان سے ساز بازکرکے اس کے لیے ٹکٹ بھیجا جس پر میری بیو ی 14جو لائی کو شارجہ سے پاکستان آئی جس نے پاکستان سے مجھے فون کرکے بتایا کہ اس کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور گھر میں موجود ہیں ۔اس نے روتے ہوئے مجھے بتایا کہ اسے سخت خطرہ جان ہے ۔میری آخری دفعہ گفتگو 20جو لا ئی دن ساڑھے بارہ بجے دن ہوئی اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا ۔مورخہ20.07.16کو مبین سے رابطہ کرنے پراس نے بتایا کہ آپ کی بیوی کا ہارٹ اٹیک ہوا تھااور وہ فوت ہو گئی ہے ۔میں فوراً پاکستان آگیا مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیوی کوجملہ ملزمان بالا نے ناحق قتل کیا ہے ۔تھانہ منگلا نے مقدمہ درج کرلیا ہے گذشتہ روز وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا ۔آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطا ن راجہ جہلم پہنچ گئے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پو سٹ ما رٹم کے بعد ہی حقا ئق سامنے آئیں گے ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔زرائع سے معلو م ہوا ہے کہ مقتولہ کے والد شاہد اور کزن مبین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -