شریف خاندان ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام، سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا گیا، نااہل قرار دیا جائے، جماعت اسلامی نے پاناما کے حوالے سے تحریری جواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے حوالے سے تحریری جواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیاجس کہا گیا ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کا لندن فلیٹ کی خریداری سے متعلق موقف جھوٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ عدالت میں جعلی کاغذات جمع کروائے گئے اور جمع کروائے گئے دستاویزات میں یو ای اے کے اقامے کا ذکرکیانہ ہی چیئرمین شپ کا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے نواز شریف نے ایف زی کمپنی کوبھی ظاہر نہیں کیا اورقطری خط پیش کر کے گمراہ کیا گیا، انہوںنے کہا وزیراعظم کی حیثیت سے نوازشریف نے آرٹیکل 91 اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے آرٹیکل 65 کی خلاف ورزی کی،
جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم پر آرٹیکل 62 کا اطلاق ہوتا ہے ، کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ کسی نے چیلنج کیانہ ہی مسترد نہیں کئی گئی،ان کا موقف تھا بار ثبوت شریف خاندان پر تھاجو وہ پیش کرنے میں ناکام ہوئے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔