وزیر داخلہ نے اشاروں کنایوں میں واضح کر دیا کہ نواز شریف کی کہانی ختم ہو چکی :ایاز امیر

وزیر داخلہ نے اشاروں کنایوں میں واضح کر دیا کہ نواز شریف کی کہانی ختم ہو چکی ...
وزیر داخلہ نے اشاروں کنایوں میں واضح کر دیا کہ نواز شریف کی کہانی ختم ہو چکی :ایاز امیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز  سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں اشاروں کنایوں میں وزیر اعظم نواز شریف کی کہانی ختم ہونے کے بارے میں بتا دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف بھی آ جائے تو کوئی آسمان نہیں گر جائے گا ،بہت ساری باتیں وزیر داخلہ نے واضح کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ 

ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے کہ  پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ان کی ذات کے علاوہ پارٹی نہیں ،وہی پارٹی ہیں اور انہی کے دم سے سارا نظام قائم ہے لیکن چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں اشاروں ،کنایوں میں واضح کر دیا ہے کہ اب نواز شریف کی کہانی ختم ہو چکی ۔ 

مزید :

اسلام آباد -