آئندہ 24 گھنٹے میں وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات متوقع

آئندہ 24 گھنٹے میں وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات متوقع
آئندہ 24 گھنٹے میں وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلما آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔ یہ ملاقات آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دوران چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ عبوری چیف الیکشن کمشنر کا نوٹیفیکیشن واپس لے چکی ہے جس کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔