خیبر پختونخواہ میں شدید بارش ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مشکل وقت میں 2 دن بعد پہنچے ہیں : پرویز رشید

خیبر پختونخواہ میں شدید بارش ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مشکل وقت میں 2 دن بعد ...
خیبر پختونخواہ میں شدید بارش ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مشکل وقت میں 2 دن بعد پہنچے ہیں : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رہنماءپرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اپنے صوبہ میں شدید بارش کے دوران غائب رہے اور 2 دن بعد پہنچے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ میں ہونے والی شدید بارشوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 اپریل کو وارننگ جاری کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس وارننگ کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ۔

جاوید ہاشمی کیسی بات کریں ، تحریک انصاف نے مشورہ دے دیا

انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ شدید مشکل حالات میں مدد کے لیے پکار رہے تھے لیکن پوری کابینہ خواب خرگوش میں مست تھی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے سوال کیا کہ وہ اس مشکل صورتحال میں 22 گھنٹے تک اپنی کابینہ کے ہمراہ کہاں رہے ہیں ؟ یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے شدید بارشوں کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنے صوبہ کا دورہ واقعہ گزرنے کے 2 دن بعد کیا گیا ہے ۔