الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے نیاشیڈول سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے بعد جار ی کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موخر کیا گیاہے کیونکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے درخواست کی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا تھا تاہم نیا شیڈول سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن کا کہناتھاکہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں کیونکہ سندھ اور پنجاب میں سیلاب کے باعث انتظامی عملہ پورا نہ ہونے کا خدشہ ہے اور انتخابی قوانین سمیت حلقہ بندیاں بھی مکمل نہیں کی گئیں جس کے باعث شیڈول موخر کیا گیاہے ۔