پاکستان سے سبکدوش ہونیوالے سپین کے سفیرکی صدرمملکت سے الوداعی ملاقات،سپین کو سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان سے سبکدوش ہونیوالے سپین کے سفیرکی صدرمملکت سے الوداعی ملاقات،سپین ...
پاکستان سے سبکدوش ہونیوالے سپین کے سفیرکی صدرمملکت سے الوداعی ملاقات،سپین کو سرمایہ کاری کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈی این اے )صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور اسپین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ بات صدر مملکت نے سپین کے سبکدوش ہونے والے سفیر جوئیر کارباجوس سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور سپین کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی ان پالیسیوں سے فائدہ اٹھائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سپین کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی، تعلیم، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اسپین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے درمیان تجارتی، تعلیمی اور عوامی سطح پر تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے اسپین میں 70 ہزارسے زائد پاکستانی رہائش پزیر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے۔سبکدوش ہونے والے سفیر نے جیوئیر کارباجوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی خطے میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سپین کی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی۔ انھوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے سپین کی حکومت نے اسلام آباد میں اپنے سفارتخانے میں کمرشل آفس کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید :

اسلام آباد -