ایم کیو ایم کے وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

ایم کیو ایم کے وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال
ایم کیو ایم کے وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا ہے اور جب سے رینجرز کراچی میں آئی ہیں تب سے جرائم کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے۔ واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی قیادت فاروق ستار کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل اور بیرسٹر سیف شامل تھے ۔