نیب کا پنجاب میں بھی کارروائی کرنے کافیصلہ، لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب ادارے (نیب) نے کراچی اور اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پنجاب میں لینڈ مافیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نیب آج رات ہی لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور کل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے اور کارروائیوں کو عملی شکل دینے سے متعلق غور کیا جائے گا۔