اثاثے چھپانا قومی جرم،الزام لگانے والوں کو ثابت بھی کرنا پڑے گا : جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی

اثاثے چھپانا قومی جرم،الزام لگانے والوں کو ثابت بھی کرنا پڑے گا : جسٹس(ر) سعید ...
اثاثے چھپانا قومی جرم،الزام لگانے والوں کو ثابت بھی کرنا پڑے گا : جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی رہنماؤں کا اثاثے چھپانا جرم لیکن یہ ضروری ہے کہ الزام لگانے والا اپنا الزام ثابت بھی کرے ۔

نجی ٹی وی ’’نیوز ون ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سعید الزامان صدیقی نے کہا کہ عام انتخابات یا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ درست گوشوارے جمع کرائے ، اپنے اثاثے چھپانا قومی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جن جماعتوں نے وزیراعظم اور دیگر شخصیات کی نااہلی کیلئے جو درخواستیں دائر کی ہیں، انہیں اپنے الزام کو ثابت کرنا بھی ضروری ہے، کیونکہ وزیراعظم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے ایسے اثاثے نہیں جنہیں چھپایا گیا ہو ، چھپائے گئے اثاثے سامنے لانا درخواست گزاروں کا کام ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -