بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو اٹاری پر روک لیا

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو اٹاری پر روک لیا
بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو اٹاری پر روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئی دہلی ہائی کمیشن نے 300 سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے ویزے جاری کئے لیکن بھارتی حکومت نے ڈیڑھ سو سے زائد یاتریوں کو اٹاری میں روک لیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گھنٹوں سے ڈیڑھ سو سے زائد سکھ یاتری اٹاری کے مقام پر بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت کے منتظر ہیں لیکن بدقسمتی سے بھارتی حکام یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ بھارت نے اس سے قبل جور میلے میں بھی سکھ یاتریوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین کی پیشکش بھی مانی نہیں گئی۔ معاہدہ کے تحت مذہبی رسومات کیلئے آنے والوں کو سہولتیں دینا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے رواں سال بھارت کی جانب سے دوسری بار یاتریوں کو روکا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت معاملہ کے حل کیلئے اقدامات کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -