غیر ت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع تھانہ گولڑہ کی حدود میں ایک سنگدل اعجاز نامی باپ نے اپنی سگی بیٹی عروج کو بدچلنی کے شبے میں گلا دبا کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 15 سال کے قریب ہے اور ملزم نے قتل کرنے کے بعد خود پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔