’ہمارے رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اب ہمیں۔۔۔‘سرگودھا کی درگاہ میں پیر کے ہاتھوں مارے گئے افراد کے لواحقین سرگودھا سے اسلام آباد پہنچ گئے ، انتہائی خطرناک دعویٰ کردیا

’ہمارے رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اب ہمیں۔۔۔‘سرگودھا کی درگاہ ...
’ہمارے رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اب ہمیں۔۔۔‘سرگودھا کی درگاہ میں پیر کے ہاتھوں مارے گئے افراد کے لواحقین سرگودھا سے اسلام آباد پہنچ گئے ، انتہائی خطرناک دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی درگاہ پر پیر کے ہاتھوں مارے گئے افراد کے لواحقین سرگودھا سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انتہائی خطرناک دعویٰ کردیا ہے کہ ہمارے رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد پیر وحید کے ساتھیوں نے اب ہمیں اور علاقے کے دیگر لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

30 کروڑ روپے لگا کر بنائے گئے اصلی انسان ، یہ لوگ کون ہیں اور ان پر 30 کروڑ روپیہ کیوں خرچ کرنا پڑا ؟ جواب جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں
خبر رساں ادارے ’پاکستان ٹوڈے ‘ کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی درگاہ پر پیر کے ہاتھوں مارے جانیوالے 20 افراد کے لواحقین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا ہے۔احتجاج کرنیوالوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیاکہ وحید اور اس کے تین ساتھیوں کو تو گرفتار کرلیا گیا ہے مگر اس کے دوسرے ساتھی اب تک آزاد گھوم رہے ہیں۔
محمد اکرم نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ ”سیاسی شخصیات اور پولیس افسران پیر وحید کے مرید ہیں اور اس لئے وہ اس کی حمایت کررہے ہیں“۔ محمد اکرم کا مزیدکہنا تھا کہ ”مارے جانیوالے افراد کے لواحقین انصاف کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر سرگودھا میں ہماری کسی نے بھی بات نہیں سنی اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم احتجاج کیلئے اسلام آباد آئے ہیں“۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔یاد رہے کہ سرگودھا کی درگاہ پر پیر کے وحشیانہ تشد د سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -