سعد رفیق تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے تھے، عمران خان سے ملاقات میں نے کروائی : ہارون الرشید

سعد رفیق تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے تھے، عمران خان سے ملاقات میں نے ...
سعد رفیق تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے تھے، عمران خان سے ملاقات میں نے کروائی : ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھےاور وہ تو  سیکرٹری جنرل بھی بن چکے تھے ،ان کی عمران خان سے ملاقات انہوں نے کروائی تھی۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق خود پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ان کی ملاقات عمران خان سے انہوں نے خود کروائی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ  خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بن چکے تھے اور وہ روزانہ ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعد رفیق اس بات کی تردید کریں تو میں مزید باتیں بھی بتا دوں گا۔