وزیر اعظم پولیو مہم کے اقدامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں : سائرہ افضل تارڑ

وزیر اعظم پولیو مہم کے اقدامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں : سائرہ افضل تارڑ
وزیر اعظم پولیو مہم کے اقدامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں : سائرہ افضل تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف خود پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے صحت کا کہنا تھا حکومت نے پولیو مہم کبھی معطل نہیں کی تھی جبکہ پولیو مہم کی نگرانی خود وزیر اعظم پاکستان کر رہے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ورکرز کی حفاظت کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے اور پوری کوشش ہے کہ آئندہ کوئٹہ کی طرز کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔یاد رہے کوئٹہ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 3 پولیو ورکرز کو قتل کر دیا تھا۔