شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پاک فوج کیخلاف ایسی باتیں کہہ دی کہ شیریں مزاری کے پسینے چھوٹ جائیں گے

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پر سخت بیان جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ریحام خان اور عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے عارف نظامی پھر میدان میں آ گئے، عائشہ وارثی اور عمران خان کی تصویریں سامنے آنے پر ایسا انکشاف کر دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن مٹھائیوں کے آرڈر دینے پر لگ جائیں گے 
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں ایمان مزاری نے تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کو دہشت گرد کہا اور ان کیساتھ معاہدہ کرنے پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے ان افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ڈی جی رینجرز نے دراصل کس کے کہنے پر دھرنے والوں کو لفافے تقسیم کئے اور یہ رقم کہاں سے آئی؟ اصل حقیقت جان کر آپ بھی انہیں سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے 
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔ ایمان مزاری کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ کر مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔