داعش کی حمایت میں بیان، ہائیکورٹ نے لال مسجد کے مولاناعبدالعزیز کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کی حمایت میں بیان دینے پر لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی چند طالبات کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
سماءنیوز کے مطابق داعش سے متعلق مولاناعبدالعزیز کے بیان کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن حسن کیانی نے کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مولاناعبدالعزیز کا بیان غیرآئینی اور ملکی سالمیت کیخلاف ہے ، ملک پہلے ہی دہشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے اور جنگجوتنظیموں کے حق میں ایسے بیانات خطرناک ہیں۔
درخواست گزار کاکہناتھاکہ بیانات کی ویڈیوز بھی موجود ہیں اور عدالت سے استدعا کی کہ مولاناعبدالعزیز اورجامعہ حفصہ کی چندطالبات کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیاجائے ۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی۔