پاناما کیس کی کارروائی کے دوران اسحاق ڈار کا کتنا وزن کم ہو چکا ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین نسخہ تو یہ ہے

پاناما کیس کی کارروائی کے دوران اسحاق ڈار کا کتنا وزن کم ہو چکا ہے؟ جان کر آپ ...
پاناما کیس کی کارروائی کے دوران اسحاق ڈار کا کتنا وزن کم ہو چکا ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین نسخہ تو یہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد کتنی پریشانی میں مبتلا ہیں ، اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ان کا وزن 15 کلوگرام تک کم ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسحاق ڈار بہت زیادہ کمزور نظر آ رہے تھے ، انہیں باقاعدہ طور پر پکڑ کر عدالت میں لے جایا گیا۔ اسحاق ڈار کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ جب سے نیب ریفرنسز شروع ہوئے ہیں وہ شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کا 15 کلوگرام وزن کم ہوا ہے۔

این اے 120 کے الیکشن میں پڑھے لکھے لوگوں نے کس کو ووٹ دیا؟ سروے رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہی
اگر حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھلتا ہے تو اسحاق ڈار کیلئے مشکلات ہو سکتی ہیں کیونکہ اس میں ان کا 43 صفحات پر مشتمل اقبالی بیان ہے جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہوا ہے، نیب لاہور اسحاق ڈار کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنسز بھی دائر کر سکتا ہے جس سے ان کی پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -