خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں :نعیم الحق

خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج ...
خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں :نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ،اب پاک فوج کے خلاف سازش عیاں ہو چکی ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں جو پاکستان سے غداری کے مترادف ہے،اس بیان پر انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات ہیں اور اب ان کی پاک فوج کے خلاف سازش عیاں ہو چکی ہے ۔نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،وہ اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں مہنگی پڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائع نہیں کی جا رہی ،اس واقعے میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ پسند ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -